کراچی:شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق مسلسل ٹرفس کی موجودگی کے سبب سائبیرین ہوائیں تاحال فعال نہیں ہو سکیں، سائبیرین ہوائیں فعال ہونے کے نتیجے میں ہی سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی تاہم رواں ہفتے کے اختتام پر سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
THE PUBLIC POST