سونے کی قیمتوں میں 2 روزہ وقفے کے بعد اضافہ،چاندی بھی مزید مہنگی

کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی جب کہ چاندی کے نرخوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 46 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 776 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600روپے کا اضافہ ریکارڈ ہونے سے نئی قیمت 499962 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3943 روپے کا اضافہ ہوگیا اور نئی قیمت 429636 روپے کی سطح پر آ گئی۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *