کراچی193: ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ پر ضبط

کراچی (پبلک پوسٹ)وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ٹریفک پولیس نے 9 سے 16 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش کر دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 11 ہزار 276 موٹر سائیکلیں ضبط کیں، فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی 831 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کیے گئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کریں، ان فٹ و غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر زیرو ٹالرنس ہے، فینسی نمبر پلیٹس و کالے شیشوں پر فوری چالان کیا جائے۔

Check Also

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو سمندر میں ڈبونے کا گھناؤنا منصوبہ سامنے آگیا

تل ابیب/غزہ: عرب اور اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے غزہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *