ناظم آباد حادثہ: ڈمپر کی ٹکر سے بہنوں کی ہلاکت،بھائی کا بیان سامنے آگیا

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گزشتہ رات آئل ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی بہنوں کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بیان کر دیں۔

متاثرہ نوجوان نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ اچانک ایک ڈمپر تیز رفتاری سے آیا اور ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث وہ خود کھڈے میں جا گرے جبکہ ان کی بہنیں موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ پہلے وہ خود کھڈے میں گرے اور بعد میں ٹینکر نے ٹکر ماری، تاہم یہ بات درست نہیں۔ ان کے مطابق اصل واقعہ وہی ہے جو انہوں نے خود دیکھا اور محسوس کیا۔

متاثرہ بھائی نے مزید کہا کہ حادثے کے بعد سڑک کو دباؤ میں آ کر راتوں رات مرمت کیا گیا، جبکہ اگر انتظامیہ کو معلوم ہے کہ سڑک خراب ہے تو اسے بند کر دینا چاہیے۔

Check Also

سندھ میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر

سندھ میں رواں سال کے دوران اب تک ایچ آئی وی کے مجموعی طور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *