بر وقت علاج نہ ہونے کے باعث بانی کی آنکھ 85 فیصد خراب ہوئی: علیمہ خان

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بروقت اور مناسب طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے، جو کہ ان کے بقول 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے۔

اڈیالا جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کو آگاہ کیا کہ آنکھ میں پہلا انجیکشن لگنے کے بعد کچھ بہتری محسوس ہوئی تھی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی بنیادی طبی حالت (انڈر لائن کنڈیشن) کا تعین نہایت ضروری ہے، کیونکہ مکمل تشخیص کے بغیر بیماری کی اصل وجہ معلوم نہیں کی جا سکتی۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ان کے خاندان کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ انہیں جیل کے داخلی دروازے سے ہٹنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

Check Also

جماعت اسلامی کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان منعم ظفر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 9 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *