بلدیہ ٹاؤن میں سلون میں ڈکیتی،مسلح ملزم شہریوں سے موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن ساڑھے 4 نمبر میں ایک سلون میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے،

جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح ڈاکو پرسکون انداز میں سلون میں داخل ہوتا ہے اور اچانک اسلحہ نکال کر وہاں بیٹھے شہریوں کو یرغمال بنا لیتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق ڈاکو نے سلون میں موجود تمام افراد سے موبائل فون اور نقد رقم چھین لی، جبکہ کوئی بھی شخص مزاحمت نہ کر سکا۔

واردات مکمل کرنے کے بعد ملزم باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی جارہی ہے اور جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Check Also

کمشنر کراچی کی ہدایت:مخدوش عمارتوں کا سروے مکمل کریں اورخالی کروائی گئی عمارتیں منہدم کریں

کراچی (پبلک پوسٹ )کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سندھ بلڈنگ اینڈ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *