حکومتِ پاکستان اور گوگل نے’اے آئی سیکھو 2026‘ کا آغاز کردیا

حکومتِ پاکستان اور Google کے باہمی تعاون سے ”اے آئی سیکھو 2026“ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید مصنوعی ذہانت کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ”وائب کوڈنگ“ کے ذریعے اے آئی ٹیکنالوجی سکھائی جائے گی، تاکہ پاکستان کے ڈیجیٹل معیشت کی جانب سفر کو تیز کیا جا سکے۔ یہ اقدام Google for Developers کی جانب سے وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام، Telenor اور Inovista کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے اس موقع پر کہا کہ حکومت کا ہدف روایتی معیشت سے نکل کر مصنوعی ذہانت پر مبنی اور مصنوعات پر مرکوز معیشت کی طرف پیش رفت ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی 65 فیصد آبادی 35 سال سے کم عمر ہے، اس لیے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرنا ناگزیر ہے تاکہ وہ عالمی منڈی میں مؤثر مقابلہ کر سکیں۔

فرحان قریشی، جو پاکستان اور فرنٹیئر مارکیٹس کے لیے گوگل کے کلسٹر ڈائریکٹر ہیں، نے کہا کہ گوگل پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل پر پُراعتماد ہے اور ”اے آئی سیکھو“ جیسے اقدامات کے ذریعے مقامی ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ مصنوعی ذہانت کی مہارتوں کو وسیع پیمانے پر فروغ دیا جائے، تاکہ پاکستانی ٹیلنٹ فری لانسنگ اور گیمنگ جیسی عالمی صنعتوں میں اپنی برتری برقرار رکھ سکے۔

Check Also

سندھ میں رواں سال اب تک 329 بچے ایچ آئی وی سے متاثر

سندھ میں رواں سال کے دوران اب تک ایچ آئی وی کے مجموعی طور پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *