میٹرک امتحانات میں چیٹنگ کے بدلے پیسے لینے کا انکشاف،دو مراکز بلیک لسٹ

کراچی میں میٹرک امتحانات کے دوران مبینہ طور پر پیسے لے کر طلبہ کو نقل کروانے کے انکشاف پر سخت کارروائی کرتے ہوئے دو امتحانی مراکز کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر برائے جامعات و بورڈز کی خصوصی ہدایت پر چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی غلام حسین سوہو نے امتحانی شفافیت پر سمجھوتہ کرنے والے مراکز کے خلاف فوری ایکشن لیا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر طلبہ سے نقل کروانے کے عوض رقم لینے کے شواہد سامنے آئے، جس کے بعد چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی غلام حسین سوہو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو نجی اسکولوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ان مراکز کے سپرنٹنڈنٹس کو بھی فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ معاملے کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

Check Also

مفتاح اسماعیل کراچی کی فکر چھوڑیں، پہلے اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا حساب دیں، سعدیہ جاوید

کراچی: ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *