آج شام گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش  کا امکان؛ بادل کہاں برسیں گے؟

محکمہ موسمیات نے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کریتے ہوئے جن شہروں میں بادل برسنے کی توقع ہے، ان کے نام بھی بتا دیے۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع آج ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام کو کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح چاغی، نوشکی، خضدار، بارکھان، سبی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7 اور قلات میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں 3 اور ژوب میں 9،سبی میں 14، تربت میں 19، نوکنڈی میں 15 اور چمن میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ بارش برسانے والا سسٹم آج بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 25 فروری سے یکم مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسی طرح مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی توقع بھی ہے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *