سندھ: ابتک منکی پاکس سے 9 اموات رپورٹ

سندھ میں منکی پاکس سے اب تک 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں منکی پاکس کے مجموعی طور پر 122 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 25 کیسز کی لیبارٹری سے باقاعدہ تصدیق کی جا چکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے مزید 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں ایک کیس کراچی اور ایک خیرپور سے سامنے آیا ہے۔ اسی دوران کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس بھی رپورٹ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر تصدیق شدہ کیسز ضلع خیرپور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 18 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ سکھر سے 3 اور کراچی سے 4 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

محکمۂ صحت سندھ نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی طبی مرکز سے رجوع کیا جائے اور خاص طور پر نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت میں انتہائی احتیاط برتی جائے۔

Check Also

مٹی کے برتن میں کھانا پکانے کے ایسے فائدےجو آپ کو حیران کر دیں گے

مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کا رواج صدیوں پُرانا ہے، لیکن جدید دور میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *