باجوڑ: افغان طالبان کی سول آبادی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 بچوں سمیت3 افراد شہید

باجوڑ کے سرحدی علاقے میں مبینہ طور پر افغان طالبان کی جانب سے کی گئی گولہ باری کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 شہری جاں بحق ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گولہ باری بلااشتعال تھی اور اس کا ہدف شہری آبادی تھی۔ واقعہ باجوڑ کے سرحدی علاقے کٹ کوٹ کے گاؤں ملک شاہین میں پیش آیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق اس حملے کو بھارتی حمایت یافتہ عناصر کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ صورتحال پر متعلقہ ادارے نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Check Also

ممبئی: امیشا پٹیل کے گھر چوری،قیمتی زیورات غائب

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے گھر میں چوری ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *