سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول، زرمبادلہ ذخائر مستحکم

کراچی:سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز 15 اپریل 2026 کو موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو رواں ماہ 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کی جانی ہے، جو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کا 18 فیصد بنتی ہے، تاہم سعودی معاونت کے باعث اس ادائیگی سے ذخائر پر پڑنے والا دباؤ کم ہوگا۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سابقہ ڈپازٹس کو بھی طویل مدت کے لیے رول اوور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس سے پاکستان کے بیرونی کھاتے کو مستحکم کرنے میں نمایاں مدد ملے گی۔

Check Also

موٹر وے پر چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،بروقت کارروائی سے تمام مسافر محفوظ

لاہور:موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایم-5 ملتان سیکٹر میں پیش آنے والا بڑا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *