سلمان خان اور شاہ رخ خان کے سیکیورٹی گارڈز کی کروڑوں کی تنخواہیں؟حقیقت سامنے آ گئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور شاہ رخ خان کی سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق نئی اور اہم معلومات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔

یہ تفصیلات معروف سیکیورٹی ماہر یوسف ابراہیم نے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران شیئر کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز شخصیات کی حقیقی آمدن اور ان کے سیکیورٹی عملے کی تنخواہوں سے متعلق درست اعداد و شمار عموماً خفیہ رکھے جاتے ہیں، جس کے باعث ان کا درست اندازہ لگانا آسان نہیں ہوتا۔

انہوں نے روی سنگھ (جو شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ ہیں) کی تنخواہ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ کروڑوں روپے ماہانہ معاوضے کے دعوے حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔

اسی طرح شیرا (سلمان خان کے دیرینہ محافظ) کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی سیکیورٹی کمپنی سمیت مختلف کاروباری سرگرمیوں میں بھی مصروف ہیں، لہٰذا اگر ان کی آمدن زیادہ ہے تو اس کا تعلق صرف باڈی گارڈ کی تنخواہ سے نہیں بلکہ دیگر کاروباری ذرائع سے بھی ہے۔

یوسف ابراہیم کے مطابق عام طور پر باڈی گارڈز کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 10 سے 12 لاکھ روپے تک ہو سکتی ہے، تاہم اس سے کہیں زیادہ یا کروڑوں روپے ماہانہ کمانے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات مبالغہ آرائی پر مبنی ہیں۔

Check Also

متنازع ویڈیو کا معاملہ،پیمرا کے نوٹس کے بعدفضا علی نے معافی مانگ لی

پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے اپنی متنازع ویڈیو کے وائرل ہونے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *