کراچی: شوہر کے ساتھ دفتر جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا

کراچی: شوہر کے ساتھ دفتر جانے والی خاتون پر موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ آفس جارہی تھی کہ راستے میں ایک موٹر سائیکل سوار نے تیزاب پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون شارع فیصل پر دفتر میں ملازمت کرتی ہے، صبح خاتون کا شوہر اس کو آفس چھوڑنے جارہا تھا تو راستے میں واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف درج کیا گیا ہے جب کہ علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کی ویڈیوز حاصل کی جارہی ہیں۔

Check Also

وزن پر تنقید سے دل برداشتہ وینا ملک لائیو شو کے دوران رو پڑیں، میک اپ بھی اتار دیا

اداکارہ وینا ملک جسمانی ساخت اور وزن پر پر تنقید کے سبب لائیو شو کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *