میں نہیں سمجھتی کہ کرن جوہر برے انسان ہیں: کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہنے والی اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ طویل عرصے سے جاری تنازع پر وضاحت پیش کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کے درمیان اختلافات کا آغاز 2017 میں ٹی وی پروگرام کافی ود کرن کے دوران ہوا، جب کنگنا رناوت نے کرن جوہر پر اقربا پروری کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 40 سالہ اداکارہ نے اس معاملے کو ختم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کرن جوہر کو برا انسان نہیں سمجھتیں، تاہم ان کے مطابق وہ ایک غیر سنجیدہ اور شہرت پسند شخصیت کے حامل ہیں۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ کرن جوہر اپنی اسی شخصیت پر فخر کرتے ہیں اور ان کا انداز ایسا ہے جس میں مخصوص حلقے تک محدود رہنے کا تاثر ملتا ہے، لہٰذا اب ان کے درمیان کوئی تنازع باقی نہیں رہا۔

یاد رہے کہ ماضی میں کرن جوہر نے بھی ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کنگنا رناوت خود کو مسلسل مظلوم ظاہر کرتی ہیں اور فلم انڈسٹری پر بے جا تنقید کرتی ہیں۔

Check Also

بل ادا نہ کرنے پر کمپنی کا انوکھا انتقام! ٹرک کا پورا کچرا کسٹمر کے لان میں الٹ دیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان پابلو میں ایک کچرا اٹھانے والی کمپنی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *