پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی منڈی میں 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ جاری

پاکستان نے چار سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا۔

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا کہ یہ اجرا گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام کے تحت کیا گیا، جسے عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔

تین سالہ مدت کے اس بانڈ میں مضبوط دلچسپی کو ماہرین پاکستان کی معیشت پر بحال اعتماد کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام ملکی معیشت میں سرمایہ بڑھانے کے ساتھ عالمی بانڈ مارکیٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گا۔

Check Also

Casino Joy Casino: Schneller Spin-Erfolg in Mobile Slots

1. Das Pulsieren einer schnellen Spielsession In der Welt des Online-Glücksspiels kann Geschwindigkeit genauso spannend …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *