کچے لہسن کے حیران کن فوائد

نئی طبی رپورٹ کے مطابق روزانہ معمولی مقدار میں کچا لہسن استعمال کرنا دل، ہاضمہ اور مجموعی صحت کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے۔

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ کچے لہسن میں موجود اہم جزو ایلیسن اس کے طبی فوائد کا بنیادی ذریعہ ہے، جو پکانے کے دوران کم ہو جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق کچا لہسن بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے، جس سے دل کے امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے، جبکہ اس میں موجود جراثیم کش خصوصیات مدافعتی نظام کو بھی مضبوط بناتی ہیں۔

مزید یہ کہ لہسن ہاضمہ بہتر کرتا ہے، آنتوں کی صحت کو فروغ دیتا ہے اور جسم میں سوزش کم کرنے کے ساتھ خلیات کو نقصان سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لہسن جگر کی صفائی، خون کی روانی میں بہتری اور بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں بھی معاون کردار ادا کرتا ہے۔

طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ روزانہ ایک کچی لہسن کی کلی کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے، تاہم کسی بھی طبی مسئلے میں ڈاکٹر سے رجوع ضروری ہے۔

Check Also

بل ادا نہ کرنے پر کمپنی کا انوکھا انتقام! ٹرک کا پورا کچرا کسٹمر کے لان میں الٹ دیا

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان پابلو میں ایک کچرا اٹھانے والی کمپنی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *