مظفرگڑھ: سفاک ملزمان نے گائے کی زبان کاٹ دی

پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں نامعلوم افراد نے تیز دھار آلے کی مدد سے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ کے علاقے لنگر سرائے میں پیش آیا جہاں ظالموں نے بے زبان جانور کی زبان کاٹ دی۔

اس حوالے سے محکمہ لائیو اسٹاک نے بتایا کہ گائے کی زبان تیز دھار آلے کی مدد سے کاٹی گئی جس کے بعد سے متاثرہ گائے چارہ کھانے سےبھی قاصر ہے۔

دوسری جانب گائے کے مالک نےملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

گائے کے مالک نے بتایا کہ پہلے بھی نامعلوم افراد ہماری بکریوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ملک کے مختلف شہروں میں جانوروں کی زبان کاٹنے اور ٹانگیں توڑنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

Check Also

Casino Joy Casino: Schneller Spin-Erfolg in Mobile Slots

1. Das Pulsieren einer schnellen Spielsession In der Welt des Online-Glücksspiels kann Geschwindigkeit genauso spannend …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *