کراچی میں بی آر ٹی کوریڈور کے بوسیدہ60 انچ وال کی تبدیلی کا فیصلہ،متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل

کراچی (پبلک پوسٹ )
کراچی میں بی آر ٹی کوریڈور کے زیرِ زمین موجود پرانے اور بوسیدہ 60 انچ ڈایا وال کو جدید پائپ لائن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق 60 انچ وال کی تبدیلی کے مرمتی کام کا باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے

، جس کے تحت پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب واقع پرانا وال تبدیل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک، ہفتہ اور اتوار کے روز انجام دیا جائے گا۔ اس دوران صدر ٹاؤن، جمشید روڈ، پی آئی بی کالونی اور لائنز ایریا میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔

واٹر کارپوریشن نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ مرمتی کام کے دوران پانی کے استعمال میں احتیاط برتیں اور ضرورت کے مطابق پیشگی ذخیرہ کرلیں۔

Check Also

پاکستان میں پانی کا شدید بحران ہے ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *