مالاکنڈ: بیٹے کی فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اہلیہ سمیت زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔

لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

Check Also

اسرائیل کی یمن پر بمباری، حوثیوں کے وزیراعظم اور متعدد وزرا جاں بحق

اسرائیل کی یمن پر ہونے والی بمباری میں حوثیوں کے وزیراعظم احمد الرہوی متعدد وزرا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *