گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ،عوام کی پریشانی بڑھ گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مہنگائی میں کمی نہیں آئی۔

ہول سیل مارکیٹ میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کریانہ مرچنٹس کے مطابق درجہ اول کے گھی و آئل کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے 590 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

اسی طرح درجہ دوم کا آئل 35 روپے مہنگا ہوا ، جس کے بعد نئی قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

اس کے علاوہ درجہ دوم کے گھی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد قیمت 510 روپے سے بڑھ کر 535 روپے فی کلو ہو گئی۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی ہے۔

Check Also

ماہرہ خان کو ’مسلم ایکسی لینس ان سنیما اینڈ آرٹس ایوارڈ‘ سے بھی نوازا جائے گا

پاکستان کی معروف اور مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان اپنے کیریئر کا ایک اور اہم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *