امریکا کی ایران کو اسلحہ فراہم کرنیوالی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں

امریکا نے ایران کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں لگا دیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق 14 افراد اور کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

ان پابندیوں میں ایران کے ہتھیاروں کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پابندیوں کی زد میں آنے والے اہداف میں ایرانی طیارے بھی شامل ہیں۔

امریکی محکمۂ خزانہ کا کہنا ہے کہ ان پابندیوں سے ایران، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود عناصر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Check Also

’لاک اپ سیزن 2‘ کا فائنل:شریا کلرا نے شیوانگی جوشی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی

نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو ’لاک اپ: سچ یا سزا‘ کا فاتح سامنے آگیا ہے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *