ڈائریکٹرجنرل محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حبیب اللہ کا مہران آرٹس کونسل حیدر آباد کا تفصیلی دورہ

مہران آرٹس کونسل سندھ کی ثقافت کا اہم مرکز ہے اس ادارے کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا،

بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار جوڑی علی حسن، عرفان ملک، اور حیدر آباد کی فنکار برادری کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا

کراچی(رپورٹ، وسیم خان)
ڈائریکٹر جنرل محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ حبیب اللہ نےگزشتہ روز مہران آرٹس کونسل حیدرآباد کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے آرٹس کونسل کی مختلف گیلریوں، آڈیٹوریم اور لائبریری کا معائنہ کیا اور وہاں جاری ادبی و ثقافتی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا
انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی کلچر حبیب اللہ نے کہا کہ مہران آرٹس کونسل سندھ کی ثقافت کا اہم مرکز ہے اس ادارے کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا نوجوان فنکاروں کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا اور علاقائی فنون کے فروغ کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ثقافت کی ہدایت پر حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے ثقافتی مراکز میں مزید بہتری لانے کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے ڈی جی کلچر کے دورہ کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت یافتہ جوڑی علی حسن ،عرفان ملک اور حیدر آباد کی فنکار برادری کی جانب سے حبیب اللہ کے دورے کا خیر مقدم کیا گیا ہے اور ان کے خصوصی تعاون اور بہتری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا ہے واضع رہے کہ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر علی حسن عرفان ملک اور حیدر آباد کے فنکار اسحاق راجو سمت دیگر مشترکہ طور پر ڈرامہ” بکرے نمبرون ” مہران آرٹس کونسل میں پیش کریں گے جس کی تیاری شروع کردی گئی ہیں علی حسن اور عرفان ملک کا کہنا ہے کہ ڈی جی کلچر حبیب اللہ فن اور فنکاروں کو خلوص دل سے پروموٹ کررہے ہیں ان کے مہران آرٹس کونسل کے حوالے سے اقدامات اور خصوصی تعاون فنکار برادری کے لیے بہت خوش آئند ہے

Check Also

کراچی ایئرپورٹ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ ایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کرنے کی منظوری

کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جدید ترین ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *