کراچی؛ مختلف علاقوں میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:شہر قائد کے علاقوں سچل بلاول شاہ گوٹھ اور اورنگی ٹاؤن میں تیز دھار آلے کے وار کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود بلاول شاہ نورانی گوٹھ میں اللہ والی مسجد کے قریب ایک گھر میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ ملک مجید الرحمان ولد مجیب الرحمان کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں فٹبال گراؤنڈ کے قریب چھری کے وار سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی کی شناخت 26 سالہ محمد عمر ولد محمد مرتضیٰ کے نام سے کی گئی ہے جبکہ پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Check Also

کفایت شعاری پالیسی،گورنر سندھ نہال ہاشمی بذریعہ ٹرین کراچی سے سکھر پہنچے

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کراچی سے سکھر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *