کفایت شعاری پالیسی،گورنر سندھ نہال ہاشمی بذریعہ ٹرین کراچی سے سکھر پہنچے

گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کفایت شعاری پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کراچی سے سکھر ٹرین کے ذریعے پہنچ گئے۔

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق محمد نہال ہاشمی سکھر میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے۔

اُنہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی طلبہ میں لیپ ٹاپ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت دیے جائیں گے۔

گورنر محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ وزیرِاعظم کی ہدایات پر سادہ طرزِ سفر اختیار کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

Check Also

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری؛ مزید 8 دہشت گرد ہلاک، تعداد 117 ہوگئی

بلوچستان میں فورسز کا مشترکہ ’آپریشن شعبان‘ جاری ہے جس میں مزید 8 خوارجیوں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *