پاکستان سے سعودی عرب حج پروازوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری

پاکستان سے سعودی عرب حج پروازوں کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی 7 دنوں میں 59 پروازوں کے ذریعے 15,026 عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ ہفتہ کے روز مزید 2,200 عازمین 8 پروازوں کے ذریعے وہاں پہنچیں گے۔

حجاج کرام کی سہولت کے لیے 80 افسران وزارت مذہبی امور، 50 ارکان حج میڈیکل مشن اور 134 دیگر عملہ سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہا ہے۔ تمام انتظامی شعبے بشمول رہائش، خوراک، ٹرانسپورٹ اور شکایات سیل چوبیس گھنٹے فعال ہیں۔

ترجمان کے مطابق 4,611 عازمین کو ریاض الجنہ کی زیارت کروائی جا چکی ہے، جبکہ گمشدگی و بازیابی شعبے نے ایک حاجی، 14 وہیل چیئرز اور 673 بیگز تلاش کرکے متعلقہ افراد تک پہنچائے۔

حج میڈیکل مشن نے 288 افراد کو او پی ڈی، 5 کو ڈینٹل اور 4 کو ECG سہولیات فراہم کیں۔ مدینہ پہنچنے والے پہلے قافلے ہفتہ کے روز مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔

Check Also

امریکی یونیورسٹی میں پڑھنے والا پی ایچ ڈی کا بنگلادیشی طالبعلم دوست سمیت قتل،روم میٹ گرفتار

امریکی ریاست فلوریڈا میں یونیورسٹی آف ساؤتھ فلوریڈا کے بنگلادیشی پی ایچ ڈی طالبعلم کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *