برطانیہ کا مسترد افغان پناہ گزینوں کی واپسی پر غور

لندن: کابل میں برطانوی حکام اور طالبان نمائندوں کے درمیان افغان شہریوں کی ممکنہ واپسی پر ابتدائی رابطے سامنے آئے ہیں، جس سے انسانی حقوق پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ایسے افغان پناہ گزینوں کی واپسی زیر غور ہے جن کی درخواستیں مسترد ہو چکی ہیں۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ مفتی عبدالمتین غنی نے تصدیق کی کہ حکومت واپس آنے والے شہریوں کو قبول کرنے کے لیے تیار ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے بھی کہا ہے کہ حکومت اس معاملے کے قانونی و عملی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ہزاروں درخواستیں مسترد ہوئیں، تاہم محدود تعداد میں ہی واپسی ممکن ہو سکی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور بنیادی حقوق کے مسائل کے باعث جبری واپسی ایک حساس اور متنازع اقدام ہو سکتا ہے۔

یہ معاملہ برطانیہ میں امیگریشن پالیسی پر جاری بحث کا اہم موضوع بن گیا ہے۔

Check Also

وسائل پر ڈاکا مارنے والوں کو بچایا جا رہا ہے،حکمرانوں پر 18 سالہ اقتدار کے دوران ناکامیوں کا الزام

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *