بحریہ ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ،ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی کے علاقے بحریہ ٹاؤن کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار کار ڈمپر کی ٹکر کے بعد بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔

حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت نادر ولد نور محمد جبکہ زخمی کی شناخت طارق ولد نظام الدین کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Check Also

ایل پی جی کتنی مہنگی ؟نئی قیمتوں کے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 37 پیسے اضافہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *