اداکارہ حنا رضوی آئی سی یو میں داخل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا رضوی نے اسپتال کے آئی سی یو سے ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

حنا رضوی کا تعلق ایک معروف فنی خاندان سے ہے۔ ان کی بہن سنگیتا ماضی کی صفِ اول کی اداکارہ اور ہدایتکار رہ چکی ہیں، جبکہ دوسری بہن کویتا بھی فلمی صنعت کا نمایاں نام رہی ہیں۔

جاری کردہ ویڈیو میں اداکارہ کو اسپتال کے بستر پر آکسیجن اور ڈرپ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مداحوں سے اپنی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھرپور حمایت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Check Also

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے ملزم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *