کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلیے بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں معمولی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 27 پیسے فی یونٹ اضافہ متوقع ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سماعت مکمل کر لی ہے۔

نیپرا کے مطابق، حتمی فیصلہ اعداد و شمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا، اور اگر منظوری دی گئی تو اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں 8 ارب 93 کروڑ سے زائد یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ 8 ارب 64 کروڑ یونٹس تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی۔ اس عرصے کے لیے ریفرنس لاگت 7.99 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔

بجلی کی پیداوار میں پانی کا حصہ 23.55 فیصد، جوہری ایندھن 21.95 فیصد اور مقامی کوئلہ 16.76 فیصد رہا، جبکہ دیگر ذرائع میں درآمدی کوئلہ، گیس، ایل این جی، ہوا، شمسی توانائی اور فرنس آئل شامل رہے۔

Check Also

ٹرمپ چاہتے ہیں ایران مکمل طور پر ہتھیار ڈال دے تو یہ نہیں ہوگا،وینڈی شرمین

امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *