متحدہ عرب امارات کا تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک سے علیحدگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات یکم مئی سے اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی اختیار کرے گا، جن میں روس جیسے اتحادی ممالک بھی شامل ہیں۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق وزارتِ توانائی متحدہ عرب امارات نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی طویل المدتی معاشی حکمتِ عملی اور توانائی کے شعبے میں ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے قبل تیل کی پیداوار، موجودہ و مستقبل کی صلاحیت اور قومی مفادات کا جامع جائزہ لیا گیا، جس میں ملکی سلامتی اور ضروریات کو ترجیح دی گئی۔

وزارتِ توانائی کے مطابق اوپیک سے علیحدگی کے باوجود متحدہ عرب امارات عالمی منڈی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا اور طلب کے مطابق تیل کی فراہمی بتدریج جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ اوپیک تنظیم 1960 میں قائم ہوئی تھی تاکہ رکن ممالک کی تیل پیداوار کو منظم کر کے عالمی قیمتوں کو مستحکم رکھا جا سکے، جبکہ متحدہ عرب امارات 1967 میں اس میں شامل ہوا تھا۔

Check Also

ایتھنز: 1 شخص کی 2 مقامات پر فائرنگ، متعدد افراد زخمی

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک مسلح شخص کی جانب سے دو مختلف مقامات پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *