وفاقی تعلیمی اداروں میں داخلے کا آن لائن سسٹم شروع

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں داخلوں کے لیے جدید آن لائن نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔

وفاقی نظامتِ تعلیمات نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے داخلہ پورٹل فعال کر دیا ہے، جس کے ذریعے والدین اور طلبہ کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس پورٹل پر گھر بیٹھے داخلوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں گی، جبکہ مختلف تعلیمی اداروں میں نشستوں کی دستیابی بھی فوری طور پر معلوم کی جا سکے گی۔

مزید برآں، طلبہ مختلف جماعتوں اور اسکولوں کی میرٹ لسٹ تک بھی آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

پورٹل پر ٹرانسپورٹ، خوراک اور ای سی ای مراکز جیسی سہولیات کی بنیاد پر اداروں کے انتخاب کی سہولت بھی دی گئی ہے، جبکہ صبح و شام کی شفٹوں اور میٹرک ٹیک پروگرامز کی تفصیلات بھی دستیاب ہوں گی۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *