شدید گرمی کا اثر: سکولوں کے اوقات کار تبدیل

طلبہ کے لیے شدید گرمی اور موسمی حالات کے پیشِ نظر اسکول کے نئے اوقات کار جاری کردیے گئے ، 3 مئی سے 3 جون تک نافذ رہیں گے۔

قطر کی وزارتِ تعلیم و اعلیٰ تعلیم نے شدید گرمی اور موسمی حالات کے پیشِ نظر سرکاری اسکولوں کے لیے 3 مئی سے 3 جون تک موسمِ گرما کے نئے اوقاتِ کار نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔

نئے شیڈول کے تحت تمام تعلیمی مراحل کے لیے اسکول صبح 7 بجے شروع ہوں گے، جبکہ کنڈرگارٹن کے لیے دوپہر 12:00 بجے ، پرائمری اسکول کی دوپہر 12:30 بجے اور پریپریٹری اور سیکنڈری اسکول کی دوپہر 12:45 بجے چھٹی ہوگی۔

وزارت کے مطابق کلاسوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بلکہ اس کا مقصد طلبہ کو دوپہر کی شدید گرمی سے بچانا ہے۔

تعلیمی عمل کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے اساتذہ اور انتظامی عملے کے اوقاتِ کار بھی مقرر کر دیے گئے ہیں، عملہ صبح 7 بجے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا اور ڈیوٹی کا اختتام دوپہر 1:15 بجے ہوگا۔
یہ نیا ٹائم ٹیبل ایک ایسے وقت میں نافذ کیا جا رہا ہے جب تعلیمی سال 2025-2026 کے دوسرے سمسٹر کے فائنل امتحانات قریب ہیں۔ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق امتحانات کا آغاز 4 جون سے ہوگا۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *