کراچی: تاجر سے 25 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 دن بعد درج کرلیا گیا

کراچی میں شاہراہ بھٹو پر تاجر سے 25 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ 17 روز بعد درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر نمبر 503/26 کمپنی منیجر کاشف منظور کی مدعیت میں درج کی گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق کمپنی کے مالک حفیظ الرحمٰن 11 اپریل کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے دفتر سے نکلے اور ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ جا رہے تھے۔ رات ایک بج کر بارہ منٹ پر شاہراہ بھٹو سے اترتے ہی ایک کار نے پیچھے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری۔

مدعی کے مطابق جیسے ہی حفیظ الرحمٰن گاڑی سے باہر نکلے، چار موٹر سائیکل سوار ملزمان موقع پر پہنچ گئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر انہیں یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور 25 لاکھ روپے نقد لوٹ لیے، جبکہ اہم دستاویزات، بلز اور شناختی کارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کار نمبر DIB-548 میں سوار ہو کر تعاقب کر رہے تھے اور واردات کے بعد بلوچ کالونی کی جانب ون وے راستے سے فرار ہو گئے۔

Check Also

ممنوعہ فنڈنگ کیس کا چالان جمع، عمران خان مرکزی ملزم قرار

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے خلاف اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *