لاک اپ سے ملزمان کے حیران کن انداز میں فرار نے سوالات کھڑے کر دیے

کراچی کے علاقے گڈاپ تھانے میں زیرِ حراست ملزم کے فرار کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پولیس اہلکاروں کے مبینہ تعاون اور غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق اسمگلنگ اور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ملزم علی ٹالانی کو سب انسپکٹر محمد نواز کی مبینہ مدد سے تھانے سے فرار کرایا گیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ سب انسپکٹر بھی موقع سے فرار ہوگیا، جس کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کی تفصیلات کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد نے ملزم کی فون پر بات کروائی اور بعد ازاں نماز کی ادائیگی کے بہانے اسے لاک اپ سے باہر نکالا گیا۔ اس دوران ملزم نے ڈیوٹی افسر کو دھکا دے کر فرار اختیار کیا اور پہلے سے موجود گاڑی میں سوار ہو کر ایم-9 موٹروے کے ذریعے کراچی سے حیدرآباد کی جانب روانہ ہوگیا۔

مزید بتایا گیا کہ فرار کے دوران ہیڈ کانسٹیبل غلام محمد نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تاہم ملزمان نے گاڑی چلا کر انہیں زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ واقعے کے بعد تھانے کے ہیڈ محرر کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *