ممبئی ہائیکورٹ: 90 سالہ خاتون کا کیس 20 سال بعد سماعت کے لیے مقرر

ممبئی ہائی کورٹ نے 90 سالہ خاتون کے ہتکِ عزت کے مقدمے پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے اسے فریقین کے درمیان “انا کی جنگ” قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کیس ممبئی میں سوسائٹی اجلاس کے دوران پیش آنے والے 2015ء کے واقعے سے متعلق ہے، جس پر درخواست 2017ء میں دائر کی گئی۔ خاتون نے ذہنی اذیت کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالت نے حالیہ سماعت میں کہا کہ اس نوعیت کے مقدمات عدالتی نظام پر غیر ضروری دباؤ ڈالتے ہیں اور اہم کیسز کی راہ میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ جج نے واضح کیا کہ صرف عمر کی بنیاد پر مقدمے کو ترجیح نہیں دی جا سکتی۔

عدالت کے مطابق فریقین کو پہلے صلح کی تجویز دی گئی تھی، تاہم درخواست گزار اپنے مؤقف پر قائم رہیں۔ طویل التواء کے باعث عدالت نے حکم دیا کہ اب اس کیس کی سماعت 2046ء کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

Check Also

ایران اور امریکہ کو قریب لا سکتے ہیں اپنے مسائل حل نہیں کر پا رہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *