پان، سگریٹ اور نسوار کیفروخت اور استعمال پر پابندی

پشاور: انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر سگریٹ نسوار اور پان کی فروخت اور کھانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق طبی اداروں میں انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر سگریٹ، پان اور نسوار کی فروخت پر اور استعمال پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے باقادہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حیات آباد اسپتال کی حدود میں ہر قسم کی نشہ آور اشیا، نسوار اور پان کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اسپتال کے احاطے میں ویلو (نکوٹین پاؤچز) سمیت تمام نشہ آور اشیا پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسپتال کی کینٹینز اور دکانوں پر بھی تمباکو بیچنے پر پابندی ہوگی، اس سلسلے میں کینٹین انتظامیہ اور دکانداروں کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر کینٹین کا کنٹریکٹ منسوخ اور دکان سیل کر دی جائے گی۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ کو صحت دشمن اشیا سے پاک کیا جائے گا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی اور فیسیلٹی منیجمنٹ کو مشترکہ نگرانی کی ہدایت اور اسپتال ڈائریکٹر کو باقاعدہ مانیٹرنگ رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Check Also

وزیراعلیٰ سندھ کا موٹرسائیکل مالکان کیلئے ٹارگٹڈ فیول سبسڈی کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کم آمدن کے حامل طبقے کےلیے تاریخی اعلان کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *