کراچی: پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والانوجوان شخصی ضمانت پر رہا

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 7 میں اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے والے مبینہ ملزم کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں حاضر ہونا ہو گا۔

گزشتہ روز ڈیفنس میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی روکنے پر خاتون پولیس افسر کے بیٹے نے پولیس افسر کا گریبان پکڑ لیا تھا۔

ڈیفنس میں جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی روکنے پر ملزم نے پولیس سے بدکلامی کی تھی اور گارڈز کے ساتھ پولیس افسر پر حملہ کیا اور گالیاں بکی تھیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کلفٹن کو انکوائری افسر مقرر کیا تھا۔

Check Also

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم کا تھائی لینڈ کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

ویمن ٹی 20 ایشیا کپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *