پیٹرول پر 153 اور ڈیزل پر 116 روپےکے بھاری ٹیکسز اور مارجنز لیے جانے کا انکشاف

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں اور مارجنز کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول پر 153 روپے 55 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 116 روپے 46 پیسے وصول کیے جا رہے ہیں۔

پیٹرول کی ڈیوٹی سے قبل ایکس ریفائنری قیمت 246 روپے 31 پیسے ہے، تاہم مختلف ٹیکسز اور مارجنز کی شمولیت کے بعد عوام کے لیے پیٹرول کی حتمی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 7 روپے 32 پیسے ان لینڈ فریٹ مارجن، 7 روپے 87 پیسے مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن اور 8 روپے 64 پیسے پمپ ڈیلرز کا کمیشن شامل ہے۔

مزید برآں ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 103 روپے 50 پیسے کی پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کی کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی شامل ہے، جو حتمی قیمت کا ایک بڑا حصہ بنتی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اصل ایکس ریفائنری قیمت 283 روپے 12 پیسے ہے، جس پر تمام تر ٹیکسز اور منافع جات شامل کرنے کے بعد شہریوں کے لیے قیمت 399 روپے 58 پیسے ہو جاتی ہے۔

Check Also

گلگت بلتستان اور پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ درپیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *