مختلف علاقوں سے 5 افراد کی لاشیں برآمد،نشے کے عادی ہونے کا انکشاف

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس کے بعد شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام لاشیں سڑک کے کنارے سے ملی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشیں گارڈن، رنچھوڑ لائن، نمائش، قیوم آباد پل اور سہراب گوٹھ کے علاقوں سے برآمد کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد بظاہر نشے کے عادی تھے، تاہم اموات کی حتمی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد شہر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Check Also

کراچی:ایف آئی اے کا نجی بینک پر چھاپہ، برانچ منیجر سمیت 5افراد گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *