افسوس ناک حادثہ، طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا

برازیل میں ایک چھوٹا طیارہ عمارت سے ٹکرا گیا۔

اس افسوسناک فضائی حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔

تفصیل کے مطابق طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد ایک رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا،سنگل انجن پروپیلر طیارہ Pampulha Airport سے تقریباً بارہ بج کر سولہ منٹ پر صرف نو منٹ کی پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔

طیارے میں کل 5 افراد سوار تھے، پائلٹ کی جانب سے پرواز کے دوران کنٹرول ٹاور کو رابطہ کر کے ٹیک آف میں مشکلات کی اطلاع دی گئی تھی لیکن چند ہی لمحوں بعد طیارہ شہری علاقے سیلیویرا میں ایک رہائشی عمارت سے جا ٹکرایا۔

اس حادثے میں پائلٹ اور کو پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ایک مسافر شدید زخمی تھا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا دیگر دو مسافر بھی شدید زخمی ہیں۔

عمارت کے اندر کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ طیارہ عمارت کی تیسری اور چوتھی منزل کے درمیان ٹکرایا اور اس کا ایک حصہ سیڑھیوں کے حصے میں چلا گیا ۔

اس حادثے کے بارے میں برازیل ایئر فورس اور متعلقہ تحقیقاتی ادارے وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Check Also

ایران کو 300 ملین ڈالر دینے کا جھوٹا پروپیگنڈا ڈیموکریٹس پھیلا رہے ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو 300 ملین ڈالر دینے سے متعلق خبروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *