معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملایا گیا،قوم جشن منارہی ہے: سعید غنی

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا ہے اور یہ کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے اور عوام اس موقع پر قومی یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

سعید غنی نے مزید بتایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی کل کراچی کے سی ویو پر خصوصی جشن کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مواقع قومی جذبے کو اجاگر کرتے ہیں اور عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرتے ہیں۔

Check Also

کراچی کے قریب 2 غیر ملکی بحری جہازوں میں تصادم،وفاقی وزیر بحری امور نے رپورٹ طلب کر لی

جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کے قریب پیش آنے والے بحری حادثے کے حوالے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *