مغرور بھارتی ٹیم کو نہ نہ کرتے کرتے پاکستانی سابق کرکٹر سے ہاتھ ملانا پڑگیا

جنگ کے میدان میں شکست خوردہ بھارت کی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو اور انکی ٹیم کی اکڑ اس وقت ڈھیر ہوگئی جب انہیں بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد سے ہاتھ ملانا پڑگیا۔

دبئی میں ہونے والے ایشیاء کپ 2025 سُپر فور مرحلے میں گزشتہ روز بھارتی اور بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیمیں اہم میچ میں آمنے سامنے تھیں۔

یوں تو بھارتی ٹیم نے بنگلا دیش کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی تو کرلیا تاہم ساتھ ہی پڑوسیوں کا غرور بھی چکنا چور ہوگیا۔

میچ کے اختتام کے بعد ایسا وقت آیا جب ٹورنامنٹ کے اہم میچ کے بعد بھارتی ٹیم کو پاکستان کے سابق لیگ اسپنر اور بنگلادیش کے اسپن بولنگ کوچ مشتاق احمد سے مصافحہ کرنا پڑا۔

اس دلچسپ لمحے کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جو دیکھتے ہی دیکھتے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی، جس کے بعد صارفین سوال کر رہے ہیں کہ ’اب ان بھارتی ٹیم کی حب الوطنی کہاں گئی؟‘

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *