ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان

ملک بھر میں ایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس سست رہنے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) کی انٹرنیٹ سروس استعمال کرنے والے صارفین کو انٹرنیٹ میں سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سب میرین کیبل کی مرمت کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوں گی، 11 مئی سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مرمت کا کام کیا جائے گا۔

مرمتی کام کے دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی توقع ہے، بین الاقوامی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سب میرین کیبل کی مرمت کے لیے کام کیا جائے گا۔

Check Also

سسٹم تباہ نہیں ہوا اسے تباہ کرایا گیا،ہمیں غیر سیاسی نہیں سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے:بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سسٹم تباہ نہیں ہوا، سسٹم کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *