سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بالی ووڈ کے مشہور سینئر اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح بے ہوشی کی حالت میں گوا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

نانا پاٹیکر کو گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں سینے میں شدید درد کی شکایت سامنے آئی تھی جس کے بعد انہیں طبی عملے نے ایمرجنسی میں اسپتال منتقل کیا۔

نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا کہنا ہے کہ اداکار کو سینے میں شدید درد کی شکایت پر میڈیکل ٹیم کو ان کے فلیٹ پر بھیجا گیا تھا، اس وقت تک وہ بے ہوش تھے۔

بعد ازاں انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر ان کی موت کی تصدیق کی۔

Check Also

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں، 4اہم کمانڈرز سمیت 9خارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسزکی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *