پنکی کیس میں نیا انکشاف،سابق شوہر اور اس کے بھائیوں پر منشیات نیٹ ورک چلانے کا الزام

منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کے کیس میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں اس کے سابق شوہر اور اس کے بھائیوں پر منشیات کے منظم کاروبار میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق انمول عرف پنکی کا سابق شوہر ناصر اپنے دو بھائیوں کے ہمراہ گوجرانوالہ سے لاہور منتقل ہوا، جہاں ابتدائی طور پر تینوں نے گیسٹ ہاؤسز اور شراب کے کاروبار کا آغاز کیا۔

پولیس کے مطابق بعد ازاں ناصر نے اپنے دو بھائیوں، ایک دوست اور بہنوئی کے ساتھ مل کر کوکین کا کاروبار شروع کیا، جس کا نیٹ ورک بعد میں لاہور سے کراچی سمیت ملک بھر میں پھیل گیا۔

تحقیقات کے مطابق ناصر نے مبینہ طور پر انمول عرف پنکی کو کوکین بنانے کی مہارت بھی سکھائی، اور دونوں میاں بیوی مل کر ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سپلائی میں ملوث رہے۔

لاہور پولیس نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ بعد ازاں ناصر اور اس کے ساتھیوں نے یہ نیٹ ورک کراچی منتقل کیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انمول عرف پنکی نے 2021 میں سابق انسپکٹر رانا اکرم کے کہنے پر ناصر سے طلاق لی تھی۔

Check Also

انمول عرف پنکی کے سہولت کاروں کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے انمول عرف پنکی کیس میں مبینہ سہولت کاروں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *