کراچی؛ ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سےکار سوار کی ہلاکت، مرکزی ملزم کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی:سی ویو پر 14 مئی کو ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے کار سوار کی ہلاکت کے معاملے پر حادثے کے مرکزی ملزم کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلیں۔

دستاویزات کے مطابق ملزم نعمان علی کا تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے ہے۔

ملزم کی گاڑی سے محکمہ ایکسائز بلوچستان کے دستاوزیر برآمد ہوئی۔ ملزم کا کراچی سے بلوچستان ٹرانسپورٹ کا کاروبار ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے اور تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق امکان ہے کہ ملزم بلوچستان میں روپوش ہے۔

واضح رہے کہ ملزم کے بھائی نے جون 2024 میں کوئٹہ میں ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

Check Also

محکمہ موسمیات کی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *