کراچی میں سڑک پر جھگڑا، گاڑی پر حملہ، شیشہ ٹوٹ گیاویڈیو سامنے آگئی

کراچی میں سڑک پر پیش آنے والے ایک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ایک شخص کو شدید غصے کے عالم میں ایک گاڑی پر ہاتھ مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے باعث گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری نے فیروزآباد پولیس تھانے میں درخواست جمع کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بچے کے ہمراہ گاڑی میں جا رہا تھا کہ اسی دوران ایک بڑی گاڑی میں سوار نوجوان اور خاتون نے راستہ دینے کا مطالبہ کیا۔ اس دوران دونوں فیملیز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو بعد ازاں جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جھگڑے کے بعد ایک فیملی نے خود کو گاڑی میں بند کر لیا جبکہ طیش میں آنے والے شخص نے دوسری فیملی کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ فیملی ڈیفنس ویو کی رہائشی ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Check Also

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افرادزخمی

مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ اینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *