سٹی کونسل اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری،گل پلازہ ملبہ اٹھانے کیلئے 3 کروڑ روپے منظور

کراچی: سٹی کونسل کے اجلاس میں گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کے لیے 3 کروڑ روپے جبکہ امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر ترقیاتی کام کروانے کے لیے 20 کروڑ روپے کی منظوری کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اجلاس میں اس کے علاوہ لیاری میں گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کی زمین کے حصول کے لیے این او سی جاری کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

مزید برآں کورنگی کراسنگ کے روڈ کی بحالی سے متعلق قرارداد کو بھی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت علاقے میں سڑکوں کی مرمت اور بہتری کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ارکانِ سٹی کونسل کا کہنا تھا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے شہری سہولیات میں بہتری آئے گی اور مختلف علاقوں میں درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

Check Also

ہانیہ عامر اسٹار ہیں،زیادہ معاوضہ لینے میں برائی نہیں: فیصل قریشی

پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اسٹار پاور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *