ایران اور امریکہ کو قریب لا سکتے ہیں اپنے مسائل حل نہیں کر پا رہے،ذوالفقار علی بھٹو جونیئر

کراچی: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو ایران اور امریکہ کو ایک میز پر بٹھا سکتا ہے، مگر اپنے ملک میں لوگوں کی زندگیاں نہیں بچا پا رہا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ عالمی سطح پر امن کی کوششوں میں کردار ادا کر سکتا ہے، تاہم ملک کے اندر بنیادی مسائل اب بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی مقامات پر ہسپتالوں کی سہولیات ناکافی ہیں، ڈاکٹروں کو مکمل تنخواہیں نہیں ملتیں، صحافیوں پر حملے ہوتے ہیں جبکہ خواتین اور بچیوں کے خلاف تشدد کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے مزید کہا کہ ہمارے بچے صحت مند حالت میں ہسپتال جاتے ہیں مگر بعض اوقات سنگین بیماریوں کا شکار ہو کر واپس آتے ہیں، جو نظامِ صحت پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے

Check Also

اسکواش چیمپین شپ: پاکستان ٹیم ون نے دو میچ جیت لیے، جمعہ کو بھارت سے مقابلہ ہوگا

تیسری ایشین ڈبل اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان ٹیم ون نے اپنے دونوں میچز جیت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *